محکمہ لائیوسٹاک کا باربرداری والے جانوروںمیںمفت ڈیورمنگ مہم شروع کرنیکا فیصلہ

منگل 25 اکتوبر 2016 19:30

لاہور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے پنجاب بھرمیں باربرداری والے جانوروںمیںمفت ڈیورمنگ مہم شروع کرنیکافیصلہ کرلیا گیا٬ سیکرٹری لائیوسٹاک نسیم صادق کی زیرصدارت میٹنگ کاانعقاد ہواجس میں پنجاب کے تمام اضلاع میں باربرداری والے جانوروںمیں اندرونی اوربیرونی کرموں کی تلفی کے لیے ڈیورمنگ مہم کے آغاز کافیصلہ کیاگیا۔

اس مہم میںمحکمہ لائیوسٹاک کے ساتھ بروک انٹرنیشنل اور انسدادبے رحمی (ایس پی سی ای)کاعملہ بھی کام کرے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیوسٹاک گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی گھرگھرڈیرے ڈیرے اورگلی محلوںمیں باربرداری کے لیے استعمال ہونے والے اونٹ٬بیل٬گھوڑے٬گدھے اورخچروغیرہ کے پیٹ کے اندر اورجلد کے اوپرپائے جانے والے کیڑوں کی تلفی کے لیے وسیع الاثر ادویات سے مفت ڈیورمنگ کرے گا۔ اس مہم کامقصدشہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق جانوروںکی صحت اورمویشی پال حضرات کی معاشی حالت کو بہتربناناہے۔ مویشی پال حضرات محکمہ لائیوسٹاک کے عملہ سے مل کر اپنے جانوروںکی ڈیورمنگ ضرورکرائیں۔ کسی قسم کی مدد کے لیے محکمہ لائیوسٹاک کی مفت ہیلپ لائن 080009211پررابطہ کیاجاسکتاہے۔