صوبہ بھر میں622ٹریفک حادثات میں5ا فراد جاں بحق‘715زخمی

منگل 25 اکتوبر 2016 19:30

لاہور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز622ٹریفک حادثات میں5افراد جاں بحق جبکہ518افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا جبکہ192 معمولی زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی٬ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 289 ڈرائیور16 کم عمرڈرائیور٬319مسافراور107پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے٬124ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں جن میں صوبائی دارالحکومت114متاثرین کے ساتھ پہلے ٬فیصل آباد59حادثات میں71متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 41 حادثات میں46متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔