ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشوںکے خلاف کریک ڈائون‘26 افراد کے خلاف مقدمات درج‘67 گرفتار

منگل 25 اکتوبر 2016 19:30

لاہور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نی694مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر31دکانداروں کے چالان کیے جبکہ36ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے٬26افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر67افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سی22افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔