ڈی سی او لاہورکا انسدادِ پو لیو مہم کے دوسرے روز اپر مال گلبرگ کا دورہ‘بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے

منگل 25 اکتوبر 2016 19:27

لاہور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے شہر میںجاری انسدادِ پو لیو مہم کے دوسرے روز اپر مال گلبرگ کا دورہ کیا اور وہاں پر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا ئے۔انہوں نے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی کا رکردگی کا جائزہ لیا ۔ ڈی سی او لاہور نے پو لیو ٹیموں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔

(جاری ہے)

ا س موقع پر ڈی سی او نے بتایا کہ تین روزہ پولیو مہم میں16 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا اور پولیو ٹیموں کومناسب سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں4300 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ٹائون ایڈمنسٹریٹرز پولیو ٹیموں کی خود نگرانی کر رہے ہیں ۔ڈی سی اولاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ تیسرے دن بھی پو لیو مہم نہایت جانفشانی سے جا ری رہے گی اور پو لیو کی ٹیمیں اپنے مقرر کر دہ ٹارگٹ کو پورا کریں گی۔

متعلقہ عنوان :