باتھیل ٹراتھیل ورلڈچیمپئین شپ میں پاکستانی ایتھلیٹ نے 3گولڈ سمیت 5میڈلز حاصل کرلیے

منگل 25 اکتوبر 2016 19:25

باتھیل ٹراتھیل ورلڈچیمپئین شپ میں پاکستانی ایتھلیٹ نے 3گولڈ سمیت 5میڈلز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) امریکی ریاست فلوریڈا میں منعقدہونے والی باتھیل ٬ ٹراتھیل ورلڈچیمپئین شپ میں پاکستانی ایتھلیٹ نے 3گولڈ سمیت 5میڈلز حاصل کرلیے٬ ورلڈچیمپئین شپ میں 25ممالک کے 600کھلاڑیوں نے شرکت کی اورپاکستانی ایتھلیٹ نے پہلی بارشرکت کرکے ملک کا نام روشن کیا٬پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کے صدر ریاض فتیانہ نے قومی ٹیم کو مبارک باد دی ٬ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر سر سوٹا میں منعقد ہونے والی باتھیل ٹراتھیل ورلڈچیمپئین شپ کے سوئمنگ٬ شوٹنگ اور ریس کے مقابلوں میں اوپن کٹیگری میں حمزہ عطاء اللهمرتضیٰ ابراہیم اور عبداللهعامر نے گولڈ میڈلز جیت لیے جبکہ مصطفی ابراہیم نے سلوراور حسن خالد نے براؤنز میڈلز حاصل کرلئے٬ باتھیل ٹراتھیل ورلڈچیمپئین شپ میں 25ممالک کے 600کھلاڑیوں نے شرکت کی قومی ٹیم نے پہلی مرتبہ شرکت کرکے 5میڈل جیت لئے جن میں 3گولڈ میڈل شامل ہیں ملک کا نام روشن کرنے پر پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کے صدر ریاض فتیانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قومی ٹیم نے پہلی مرتبہ ورلڈایونٹ میں 5میڈلز حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کیا ٬ قومی ٹیم کو مبارک باد دیتاہوں ٬ باتھیل ٹراتھیل ورلڈچیمپئین شپ میں قومی دستہ کو بھرپور کیمپ کرواکر اور ٹریننگ دے کر بھیجا گیا٬ کھلاڑیوں نے امریکہ میں ملک کا نام روشن کیا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا٬ ریاض فتیانہ نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم مینجمنٹ ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن مبارکباد کی مستحق ہے۔