شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی واپسی کا تیسرا مرحلہ شروع ہوگیا

منگل 25 اکتوبر 2016 19:17

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی واپسی کا تیسرا مرحلہ منگل کو شروع ہوگیا۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق بے گھر افراد کی واپسی کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ اس سے قبل پہلے دو مرحلے مکمل کر لیے گئے ہیں جن میں 51ہزا ر خاندان واپس اپنے علاقوں میں جا چکے ہیں جبکہ تیسرا مرحلے کا آغاز ہوگیا جس میں تقریباً 20ہزار خاندانوں کی واپسی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے 82ہزار خاندان آپریشن ضرب عضب کے دوران متاثر ہوئے تھے جو فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے پاس رجسٹرڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کے بے گھر افراد کو واپسی کے موقع پر 25ہزار روپے کیش گرانٹ جبکہ دس ہزار روپے کرایہ کی مد میں بذریعہ زونگ موبائل سم ادا کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی واپسی کا چوتھا اور آخری مرحلہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا جو31 دسمبر تک اختتام پزیر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :