سانحہ کوئٹہ پر جماعت اہلسنّت کا ردّ عمل

منگل 25 اکتوبر 2016 19:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ سید مظہر سعید کاظمی اور مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں دہشتگردی کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ پولیس ٹریننگ سنٹر پر خود کش حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم افسردہ ہے۔ دہشتگردفساد فی الار ض کے مجرم ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام قتل ناحق کی اجازت نہیں دیتا۔ کوئٹہ میں بے گناہ انسانوں کو شہید کرنے والے اللہ کی پکڑ سے نہیں بچ سکیں گے۔ اسلام انسانی جان کی حرمت کا سب سے بڑا علمبردار ہے۔ قوم دہشتگردی کے خلاف متحد اوریکسو ہے۔ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد یقینی بنائے ۔ جماعت اہلسنّت کے عہدیداران و کارکنان سانحہ کوئٹہ کے شہیدوں اور زخمیوں کے لواحقین سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ جماعت اہلسنّت اہل کوئٹہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

متعلقہ عنوان :