لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پولو ان پنک بائی ہیپی کائو چیزٹورنامنٹ کا شاندار آغاز ہوگیا

منگل 25 اکتوبر 2016 19:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پولو ان پنک بائی ہیپی کائو چیزٹورنامنٹ کا شاندار آغاز ہوگیا۔پہلے روز باریز٬ ہنڈا چناب اور گارڈ گروپ نے اپنے میچز جیت لیے۔ تفصیلات کے مطابق ماہ اکتوبر میں خواتین کو بریسٹ کینسر کے متعلق آگاہی دینے کیلئے شوکت خانم٬ لاہور پولو کلب اور ہیپی کائو چیز مل کر پولو ان پنک ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہے ہیں۔

پہلے روز کے پہلے میچ میں ہیپی کائو چیز کی ٹیم ایم ایم ایس کیخلاف میچ آدھے گول کے ہینڈی کیپ کی وجہ سے جیت گئی دونوںکی طرف سے پانچ پانچ گول سکور کیے گئے۔ہیپی کائو چیز کی طرف سے محمد اسامہ ملک نے تین گول سکور کیے۔ ایم ایم ایس کی طرف سے دوسرے میچ میں ہنڈا چناب نے ڈسکون کنسٹرکشن کو 7-4 سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

ہنڈا چناب کی طرف سے احمد علی ٹوانہ اور فہد نون نے دو دو گول سکور کیے۔

تیسرے اور آخری میچ میں گارڈ گروپ نے دلچسپ مقابلے کے بعد ریجاس کو 6-5 سے شکست دیدی۔ جیتنے والی ٹیم گارڈ گروپ کی طرف سے احمد نواز ٹوانہ نے چار گول جبکہ فرست چٹھہ اور تیمور علی ملک نے ایک ایک گول سکور کیا ۔ آج بروز بدھ تین میچز کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ ڈائمنڈ پینٹس اور این واگ کے درمیان دوسرا میچ اولمپیاء اور شیروڈ کے درمیان جبکہ تیسرا میچ ایڈیسیو اور ماسٹر پینٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :