لاہور ٬فیصل میر کی پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ اور جماعت اسلامی کی غنڈی گردی کی مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 19:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات فیصل میر نے پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ اور جماعت اسلامی کی غنڈی گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ان لوگوں کو گرفتات نہیں کررہی ہے جن لوگوں نے شعبہ ابلاغیات کی معصوم خواتین طلباء کو اپنے بہمیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت جماعت اسلامی کو بلیک میل کررہی ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے اسلام آباد دھرنے میں شرکت نہ کرے وگرنہ اس کے کارکنوں کو پنجاب یونیورسٹی میں کی گئی ہنگامہ آرائی پر گرفتار کر لیا جائے گا حالانکہ حکومت کے پاس ویڈیو اور طلباء وطالبات کے تحریر ثبوت بھی موجود ہیں جنہوں نے جماعت اسلامی کے غنڈوں کے خلاف بیان دئیے ہیں لیکن حکومت معصوم طلباء کو انصاف فراہم کرنے کی بجائے جماعت اسلامی کو اس ایشو پر اپنے حق کے لئے بلیک میل کررہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیںاور مطالبہ کرت ہیں کہ جماعت اسلامی کے غنڈوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے اور طلبا و طالبات کو تحفظ فراہم کیا جائے اور یونیورسٹی کو غنڈہ عناصر سے فی الفور پاک کیا جائے گا۔