ْاہل حدیث رہنما ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے تحریک دفاع آل سعود کے نام سے نئی تنظیم قائم کرلی

منگل 25 اکتوبر 2016 19:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستا ن کے ناظم ذیلی تنظیمات ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے تحریک دفاع آل سعود کے نام سے تنظیم قائم کرلی ہے۔ جس کا مقصد مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے محافظ اور خادم خاندان آل سعود کی خدمات کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا اور ان کے بارے میں منفی پراپیگنڈا کو رد کرکے حقائق عوام کے سامنے پیش کرنا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک دفاع آل سعود کے قیام کے اغراض و مقاصد اور آئندہ کے لائحہ عمل کے اعلان کے لئے جلد ایک سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ تحریک دفاع آل سعود کے چیرمین ڈاکٹر عبدالغفو رراشد نے کہا کہ آل سعود نے صرف حجاز مقدس کا ہی دفاع اور اس کی نگرانی نہیں کی ٬ بلکہ اسلام اور عالم اسلام کے لئے بھی ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک دفاع آل سعود معتدل پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :