فرنٹیئرفائونڈیشن کے زیراہتمام بلڈکیمپس ٬درجنوں بیگزجمع

منگل 25 اکتوبر 2016 19:11

پشاور۔25اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)فرنٹیئرفائونڈیشن نے تھیلی سیمیا و ہیموفیلیا ودیگرامراض خون میں مبتلا بچوں اورمریضوںکوخون واجزائے خون کی فراہمی کیلئے گورنمنٹ ڈگری کالج سپیریئرسائنس پشاور٬گورنمنٹ ڈگری کالج یکہ غنڈمہمند ایجنسی٬اسلامیہ کالج شبقدر اور پاراچنار میں بلڈ کیمپ لگائے جس میں طلباء اور عوام کی ایک بڑی تعدادنے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے درجنوں بیگز خون عطیہ کیا٬ فرنٹیئر فائونڈیشن کی ٹیم میں پی آر او نصراللہ٬ میڈیکل ٹیکنیشن محمدانس٬ ذبیح اللہ اور معاون جہانزیب خان شامل تھے٬ بلڈ کیمپوں کے انعقاد میں فرنٹیئر فائونڈیشن کی ٹیم کوحیدری بلڈبینک اینڈویلفیئرسوسائٹی پاراچناراسترحسین٬لیاقت حسین٬یوسف علی٬صادق حسین٬فقیرحسین٬چناربلڈ بینک اینڈ ویلفیئرسوسائٹی کے علی حسن٬امجدعلی٬خوشنودعلی جبکہ تعلیمی اداروں میں شہزاد احمد٬ریاض احمد٬پرنسپل شریف گل٬سعید گل٬ محمداسحاق اور سریر احمد کا تعاون حاصل رہا٬ فرنٹیئر فائونڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے طلباء اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام خصوصاً نوجوان اور طلبہ تھیلی سیمیاکے خاتمہ اور ننھے بچوں کی زندگی کی امیددینے کیلئے آگے آئیں٬عوام کاتعاون ہی فرنٹیئرفائونڈیشن کی تقویت کاباعث ہوگا۔