خیرپور٬انسداد پولیو مہم یو سی نور پور کے انچارج ڈاکٹر غلام مرتضیٰ لاکھو پر مسلح افرادکی فائرنگ٬ شدید زخمی ہوگئے

منگل 25 اکتوبر 2016 19:11

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) تعلقہ کنگری کی یو سی نور پور میں انسداد پولیو مہم کے دوران یو سی نور پور کے انچارج ڈاکٹر غلام مرتضیٰ لاکھو پر چار ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ بازو میں گولی لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئے ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کو فوری طور پر سول اسپتال خیرپور کی ایمرجنسی پہنچایا گیا اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خیرپور فیاض حسین عباسی٬ ڈی ایچ او ڈاکٹر نثار احمد پھلپوٹو٬ ڈاکٹر اکبر٬ ڈاکٹر وشنو رام دیگر ڈاکٹرز کے ساتھ سول اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے زخمی ڈاکٹر غلام مرتضیٰ لاکھو سے ان پر ہونے والے حملے کے بارے میں معلومات حاصل کی جس پر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ لاکھو نے ڈی سی خیرپور کو بتایا کہ ان کا میر بحر قبیلے سے قبائلی جھگڑا چل رہا ہے اور وہ حملہ کرنے والے ملزمان کو پہچانتے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا بھائی قبائلی تصادم کی وجہ سے جیل میں ہے جس پر ڈپٹی کمشنر خیرپور فیاض حسین عباسی نے ایس ایس پی خیرپور غلام اظفر مہیسر کو تفصیلات سے آگا ہ کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف آئی آرداخل کرنے اور ان کو فوری گرفتار کرنے کے لیے کہا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خیرپور فیاض حسین عباسی نے اس بارے میںبتایا کہ یہ حملہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے پولیو مہم سے اس کا کوئی واسطہ نہیں ہے ۔اس موقع پر ڈی سی خیرپور فیاض حسین عباسی نے اسپتال میں موجود ڈاکٹر ز کو ہدایت دیں کہ وہ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ لاکھو کو فوری سہولیات فراہم کریں اور ان کا جلد آپریشن کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :