کندھرا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ایک ملزم کوگرفتار کرلیا

منگل 25 اکتوبر 2016 19:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) کندھرا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ایک ملزم کوگرفتار کرلیا چار ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ملزم پولیس کو سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا ایس ایس ]پی سکھر امجد احمد شیخ کے پریس ترجمان فرحان سرور کے مطابق کندھرا تھانے کی حدود قادر بخش جا قبا کے مقام پر ایس ایچ او کندھرا کا پانچ مسلح ڈاکووں سے مقابلہ ہوا جسمیں ایک ملزم کشمیر ولد عبدالحمید جتوئی سکنہ ٹیپل ببرلو ء کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جسکے قبضے سے ایک ٹی ٹی پسٹل اور چار گولیاں برآمد ہوئی زخمی ملزم ببرلو ء ٬پریالو ٬روہڑی اور آباد پولیس کو مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ہے جبکہ اسکے چار ساتھی رات کی تاریکی کلا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :