ٹریننگ سینٹر پردہشت گردوں پر حملے اور 60اہلکاروں کی شہادت کے خلاف سکھر میں بچوں کا احتجاجی مظاہرہ

منگل 25 اکتوبر 2016 19:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پردہشت گردوں پر حملے اور 60اہلکاروں کی شہادت کے خلاف سکھر میں بچوں کا احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی تفصیلات کے مطابق سکھر میں بچہ یونین کی جانب سے صدرمسعود بندھانی و دیگر کی قیا دت میں کوئٹہ میں پولیس سینٹر میں دہشتگردوں کے حملے میں ساٹھ اہلکاروں کی ہلاکت کے خلاف نیو گوٹھ کے علاقے میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی اس موقع پر بچوں نے کوئٹہ سانحے کی مذمت کی اور کہا کہ ملک میں پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشت گرد دم توڑ رہے ہیں اور اس طرح کے واقعات کرکے ہمارے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں مگر وہ سن لیں پاکستان کی قوم اپنی فوج کے ساتھ ہے اور ساتھ رہے گی ۔