باجوڑایجنسی٬بانڈہ میں گاڑی پرریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ٬چھ افرادزخمی

منگل 25 اکتوبر 2016 19:09

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) باجوڑایجنسی کے تحصیل سلارزئی کے علاقہ بانڈہ میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ٬ دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد معمولی زخمی۔ علاج معالجے کیلئے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خا رمنتقل۔ ذرائع کے مطابق منگل کے روز باجوڑایجنسی کے تحصیل سلارزئی کے علاقہ بانڈہ میںگاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا۔

(جاری ہے)

دھماکے کے نتیجے میں تین لیویز اہلکار وں سمیت چھ افرادمعمولی زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیاگیا ہیں ۔ زخمیوں میں رحیم اللہ ٬ رسول خا ن ٬ صلاح الدین ٬ محیب گل ٬ عمران اور بالے شامل ہیں۔ دریں اثناء پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ انجینئر عامر خٹک نے خار ہسپتال جاکر زخمیوں کی عیادت کی ۔ دوسرے جانب پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شرو ع کردی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :