سکھر ٬ گیس اور بجلی کے بحران کے خلاف سکھر شہری اتحاد کے زیر اہتمام واری تڑ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

منگل 25 اکتوبر 2016 19:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) شہر سکھر میں گیس اور بجلی کے بحران کے خلاف سکھر شہری اتحاد ضلع سکھر کے زیر اہتمام واری تڑ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت سکھر شہری اتحاد کے چیئرمین مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد ٬ محمد شعبان شیخ ٬ ظفر اقبال آرائیں ٬ حافظ منیر بنگلانی ٬ حبیب اللہ انصاری و دیگر نے مظاہرے میں شامل شرکاء نے ہاتھوں میں بجلی اور گیس کے بحران کے خاتمے کیلئے تحریری پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے اس موقع پر مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ سیپکو نے شہر کو اندھیرے میں رکھنے کی قاسم کھا رکھی ہے اور اس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سوئی گیس کمپنی بھی چل نکلی ہے سکھر کے مختلف علاقوں بھوسہ لائن ٬ پیر مراد شاہ کالونی ٬ نیو پنڈ و دیگر پسماندگان علاقوں میں سیپکو انتظامیہ کی جانب سے طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے اور گیس کمپنی کی جانب سے بھی گیس پریشر کمی کے باعث گھریلوں سرگرمیاں مانند پڑ گئیں ہیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پسماندگان علاقوں میں پانی کا بحران حد سے بڑھ گیا ہے سیپکو اپنی کرپشن اور نااہلی کو چھپانے کیلئے صارفین کو غیر قانونی ڈیڈکیشن اور اضافی یونٹ کے بلز بھیج کر پریشان کر رہی ہے صارفین کی شکایات پر بھی کسی قسم کا عملدرآمد نہیں کیا جاتا ہے اگر ایک ہفتے میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم اور گیس پریشرمیں اضافہ نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :