چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کا ننکانہ صاحب کا دورہ

منگل 25 اکتوبر 2016 19:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کا ننکانہ صاحب کا دورہ٬گورودوارہ جنم استھان میں انتظامات چیک کیے اوربابا گورو نانک یونیورسٹی کے لیے مختص جگہ کا معائینہ اورگور نانک کے جنم دن کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا ٬چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے گزشتہ روز صبح سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے 548 ویں جنم دن کی تقریبات کی تیاری کے سلسلہ میں گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کا دورہ کیا ٬انہوں نے بھارت سمیت دنیا بھر اور اندرون ملک سے آنے والے ہزاروں سکھ یاتریوں کے لئے رہائش ٬لنگر ٬ٹرانسپورٹ اور سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو ہدائیت کی کہ وہ دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لئے بہترین انتظامات کو یقینی بنائیں ٬چیئرمین بورڈ نے مانانوالہ روڈ پر بابا گورونانک انٹر نیشنل یونیورسٹی کے لئے مجوزہ جگہ کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں یونیورسٹی کی عمارت ٬تعلیمی سہولیات اور نومبر میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے بارے بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نومبر میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ٬چیئر مین بورڈ نے گوردوارہ کیارہ صاحب کا بھی دورہ کیا اور وہاں تزئین وآرائش کے کام کا جائزہ لیا ٬یہ گوردوارہ 70 سال بعد تزئین آرائش کے بعد نومبر میں سکھ برادری کے حوالے کیا جا ئے گا جہاں سکھ قوم دیگر گوردواروں کی طرح اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں گے ٬بعد ازاں صدیق الفاروق نے گوروارہ بالیلہ صاحب میں بابا گورونانک کے قریبی ساتھی بھائی مردانہ جی کی زیر تعمیر یاد گا ر کا جائزہ لیا اور ہدائیت کی کہ اس یادگار کی تعمیر کا کام بہترین انداز میں جلد مکمل کر نے کی ہدائیت کی ۔

چیئرمین بورڈ ننکانہ دورہ کے بعد ہیڈ آفس لاہور آئے جہاں پر انہوں نے دفتری امور انجام دیے۔