ڈیفنس میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ریڑھی بان جاں بحق ٬ ڈرائیور فرار

منگل 25 اکتوبر 2016 19:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) لاہور میں ڈیفنس کے علاقہ میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ریڑھی بان جاں بحق ہوگیا ٬ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھانہ ڈیفنس سی کے علاقہ میں تیز رفتار ڈمپر نے 26سالہ ریڑھی بان کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا ۔ جبکہ ڈمپرکا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر کے ڈمپر ڈرائیور کی تلاش شرو ع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :