5مرلہ جناح آبادی سکیم چک وہیگل کے 135پلاٹ ہولڈر محکمہ مال کی غفلت کے باعث نشاندہی سے محروم

منگل 25 اکتوبر 2016 19:05

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) 5مرلہ جناح آبادی سکیم چک وہیگل کے 135پلاٹ ہولڈر محکمہ مال کی غفلت کے باعث نشاندہی سے محروم ہو گئے۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے 2013میں رائے ونڈ کے نواحی گائوں چک وہیگل میں 5مرلہ جناح آبادی سکیم کا اجراء ہو ا محکمہ مال کے ہڈ حرام افسران کی عدم توجہ سے مذکورہ اراضی کی نشاندہی نہ ہونے سے پلاٹ ہو لڈر تذبذب کا شکا رہیں جبکہ مذکورہ اراضی کا انتقال سست روی کا شکار ہیں 135پلاٹ ہولڈر نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبا ز شریف سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناح آبادی کے پلاٹ ہولڈرز کو ہنگامی بنیادوں پر نشاندہی کروا ئی جائے تاکہ وہ اپنے پلاٹ پر تعمیرات کا سلسلہ شروع کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :