سی ٹی او کا افسران کے ہمراہ رائیونڈ اجتماع کے سلسلے میں ٹریفک انتظامات کا جائزہ

تا6نومبر کو ہونے والے اجتماع کے موقع پر شہریوں کی مدد اور ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے عارضی کنٹرول روم قائم ٬اضافی نفری مامور کرنے کا حکم ٬رانگ پارکنگ کیصورت میں متعلقہ افسران کیخلاف کاروائی ہوگی٬ڈی ایس پی صاحبان کوروٹس پرمسلسل گشت جاری رکھنے کی ہدایت٬ سٹی ٹریفک ریڈیواور ٹریفک ہیلپ لائن سے شہریوںکو روڈ سچویشن بارے آگاہ رکھا جا ئے گا‘طیب حفیظ چیمہ

منگل 25 اکتوبر 2016 19:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نی3تا6نومبرکو ہونے والے سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈکے پہلے مرحلے میں شرکت کرنیوالوں کی پنڈال تک باآسانی رسائی٬مدد اور گاڑیوں کی پارکنگ کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے سینئر ٹریفک افسران کے ہمراہ وزٹ کیاعلاوہ ازیں انہوں نے اجتماع کے موقع پرا ضافی نفری مامور کرنے کے ساتھ ساتھ عارضی کنٹرول روم قائم کرنے کا حکم بھی دیا تاکہ ٹریفک کی روانی یقینی بناتے ہوئے شہریوں کی بروقت امداد کی جاسکے۔

وزٹ کے دوران انہوں نے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ رانگ پارکنگ کے خاتمے کو یقینی بنائیں٬رانگ پارک کی گئی گاڑیوں کو فوری طورپر لفٹر کی مدد سے ہٹایا جائیگا اور شرکاکو تنبیہ کریں کہ ٹریفک کی موثر روانی کیلئے اپنی گاڑیوں کومختص کردہ پارکنگ اسٹینڈز کے علاوہ کہیں پارک مت کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شرکاء کی موٹر سائیکلوں٬کاروں٬منی مزدا بسوں٬بڑی بسوں اور ٹرکوں کیلئے علیحدہ علیحدہ پارکنگ اسٹینڈز قائم کئے جائیںتا کہ آنے والے شہریوں کو کوئی ٹریفک پرابلم نہ ہو۔

انہوں نے ڈی ایس پی صاحبان کو ہدایت کی کہ وہ ڈائیورشن پوائنٹس اورروٹس پر مسلسل گشت جاری رکھیں٬ روٹس پرکوئی بھی گاڑی خراب ہونے کیصورت میں اُسے فوری بریک ڈائون کی مدد سے ہٹاتے ہوئے ٹریفک کو رواں دواں رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ شرکاء اور شہری ٹریفک پلان ٬ متبادل روٹس اور مدد کیلئے سٹی ٹریفک ہیلپ لائن1915پر کا ل کر سکتے ہیں۔سالانہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے موقع پرشرکاء کی سہولت اور گاڑیوں کی آمدو رفت کیلئے اجتماع کے روٹس اور اس سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی اور ڈائیورشن پلان کو حتمی شکل دینے کیلئے ایس پی صدر امتیاز الرحمن کے ہمراہ وزٹ کیا۔

وزٹ کے دوران انہوں نے متعلقہ ٹریفک سیکٹرانچارجز اور ڈی ایس پی صاحبان کو ہدایت کی کہ وہ اجتماع کے روٹس میں قائم تجاوزات اور ٹریفک کے بہاو میں خلل کا باعث بننے والی رکاوٹوں کو فوری ہٹائیں۔انہوں نے کہاکہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کیلئے آنے والی شرکاء کی گاڑیوں کی پارکنگ تک راہنمائی اور سہولت کیلئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں اڈا مانگا منڈی٬ناکہ ٹھوکر نیاز بیگ٬سگیاں پُل اور راوی ٹول پلازہ پر وارڈنز تعینات کئے جائیں گیں۔

انہوں نے کہاکہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ31اکتوبر سے شروع جبکہ3نومبر بروز اتوار کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ دوسرا مرحلہ7نومبر سے شروع ہوکر10نومبر بروز اتوار کواختتام پذیر ہو گا۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک کے بہترین انتظامات کرنے اور کمی نفری کو پورا کرنے کیلئے دیگر اضلاع سے بھی ٹریفک پولیس کی خدمات حاصل کی جائیں گیں۔ دیگر اضلاع سے آنے والے وارڈنز کو ان کے ڈیوٹی پوائنٹ پر کھانا فراہم کا جائیگا تاکہ تاکہ کوئی بھی اہلکار اپنا ڈیوٹی پوائنٹ چھوڑ کر نہ جا سکے۔

چوہدر ی محمد اظہر گجر نے کہاکہ سٹی ٹریفک ریڈیو راستہ FM88.6 سے شہریوں کو اجتماع روٹس اور اس سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال بارے آگاہی دینے کیلئے ہر مانچ منٹ بعد روڈ سچویشن بارے پیغامات نشر کئے جاتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :