نوشہرہ میں زنانہ سکولوں کے مابین زونل مقابلے

منگل 25 اکتوبر 2016 18:52

نوشہرہ۔25اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) ضلع نوشہر ہ کے گرلز مڈل ٬ ہائی ٬ اور ہائیر سیکنڈری سکولز کے سالانہ مقابلے ضلع بھر کے مختلف سکولوں میں جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر زنانہ نوشہرہ مس عطیہ٬ پرنسپل مس شاہین٬ پرنسپل مس جمیلہ دانیال اور سیکرٹری اطلاعات مس امتیاز پروین نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں زنانہ سکولوں کے مابین زونل مقابلے زور وشور سے جاری ہیں۔

انھوں نے کہا کہ زون ون پبی میں مقابلہ حسن قرآت میں پہلی پوزیشن ڈاگ بے سو دگرلز سکول کی فاطمہ ٬ دوسری پوزیشن ڈاگ اسماعیل گرلز سکول کی آنسہ اور تیسری پوزیشن پبی گرلز سکول کی یمنہ نے حاصل کی۔ جبکہ مقابلہ نعت خوانی میں اس زون میں پہلی پوزیشن پبی گرلز سکول نمبر ون کی حنا افسر خان٬ دوسری پوزیشن وزیر گڑھی کی سپنا او رتیسری پوزیشن ترخہ گرلز سکول کی کرشمہ نے حاصل کی۔

(جاری ہے)

جبکہ انگلش تقاریر میں پبی گرلز سکول کی صبا تجمل نے پہلی سپین خان کی پلوشہ ظفر نے دوسری اورنایاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اُردو تقاریر میں بھی پبی ون نے پہلی٬ محب بانڈہ نے دوسری اورپبی نمبر دو گزلز سکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔جبکہ زون ٹو میں قرآت ٬ نعت اور اُردو تقاریر میں اے ایس سی گرلز سکول سرفہرست رہا۔ نعت خوانی میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خویشگی پایان نے دوسری پوزیشن اور تیسری پوزیشن شہلا خیل ہائی سکول نے حاصل کی۔

جبکہ انگلش تقاریر میں نوشہر ہ کلاں نمبر ون نے پہلی٬ رشکی گرلز سکول نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح زون تھری میں اکوڑہ خٹک سرفہرست رہا۔ اور ہر مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ قرات میں نودیہ گرلز سکول کی کلثومہک نے پہلی٬ اکوڑہ خٹک کی ہما گل نے دوسری اور خیرآباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔جبکہ اُردو تقاریر میں ڈھیری کٹی خیل نے پہلی ٬ شیدو نے دوسری اور اکوڑہ خٹک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انھوں نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیاں طلبہ کی زہنی نشوونما کرتی ہیں اور بچوں میں موجود چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں۔