ْ جمرود میں خاصہ دا ر فورس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی٬ مبینہ سمگلر گرفتار

منگل 25 اکتوبر 2016 18:52

جمرود۔25اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں خاصہ دا ر فورس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مبینہ سمگلر کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کاروائی خاصہ داروں نے بھگیاڑی چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران ایک شہ زور کو روکا اور تلاشی کے دوران اس کے خفیہ خانوں سے بارہ کلو گرام چرس بر آمد کرلیا ۔خاصہ داروں نے شہ زور کے ڈرائیور افراسیاب ذخہ خیل کو گرفتار کرلیا ہے جن سے تفتیش ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :