جمرود٬فاٹا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اساتذہ کی تربیت اختتام پذیر

منگل 25 اکتوبر 2016 18:52

جمرود۔25اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)فاٹا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اساتذہ کی تربیت اختتام پذیرہوگئی۔تفصیلات کے مطابق فاٹا ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے یونیسیف کے تعاؤن سے الٹر نیٹ لرننگ سکولز کے اساتذہ کے لئے پانچ دنوں پر محیط تربیت کا اہتمام کیا تھا ۔ٹریننگ ورکشاپ میں ایک سو چالیس اساتذہ بشمول سٹھ فی میل ٬اٹھارہ لٹریسی سپروائزرزاور ایک سو چالیس ویلج ایجوکیشن کمیٹیز کے ممبران نے حصہ لیا۔

ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایجوکیشن فاٹا اورڈپٹی منجنگ ڈائریکٹرفاٹا ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہاشم خان آفریدی ٬ڈپٹی سیکرٹری سوشل ورک شاہین شاہ ٬سابقہ ایڈیشنل ڈائریکٹرمحکمہ تعلیم فاٹا عباس خان٬جاوید اقبال اور ریٹائرڈپرنسپل گورنمنٹ کالج فار ایلیمنٹری ٹیچرز جمرودخالدہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا تعلیم کے لحاظ سے کافی پسماندہ چلاآرہاہے جبکہ رہی سہی کسر حالیہ شورش نے پوری کردی لہٰذا اس ضمن میں ہم سب کو مل کرفاٹا کی تعلیمی پسماندگی دورکرانے کیلئے جدوجہد کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ فاٹا ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور ڈائریکٹر اف ایجوکیشن فاٹانے مشترکہ طور پر متاثرین اور آؤٹ اف سکول بچوں کی بحالی کیلئے الٹرنیٹ لرننگ سکولز کا قیام عمل میں لایا ہے۔