سجاول٬فائرنگ کے واقعے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے اویس عمرانی کو گرفتارکرلیا

منگل 25 اکتوبر 2016 18:50

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) سجاول میںبس اسٹاپ روڈ پرانی نیشنل بنک کے قریب سید برادری کے گھرکے باہر فائرنگ کے واقعے پر پولیس نے غلام قادر شاہ کی فریاد پر حاکم لغاری ٬شیرخان اور دیگر پر مقدمہ درج کرکے اویس عمرانی کو گرفتارکرلیا جبکہ ایس ایچ او راجہ نوید نے ایک ملزم کے گھرکے باہر کھڑی کار کو بھی تحویل میں لے لیاہے ٬جبکہ گذشتہ روزگھٹکے کے خلاف کاروائی میں پولیس اور سی آئی اے اہلکاروں نے مختلف جگہوں پر چھاپے مارکر علی رضا سمیت سات ملزمان کو گرفتارکرکے ہزاروں گھٹکے اور خام مال برآمد کرلیا٬منشیات کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :