بھارت پاکستان کے امن کو ثبوتاژکرنے کیلئے گھنائونی سازشوں میں مصروف ہے٬رانا عدنان خاں

منگل 25 اکتوبر 2016 18:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے ضلعی صدرراناعدنان خاں٬جنرل سیکرٹری چوہدری عمرفاروق گجر٬نائب صدرمسلم توقیر٬محمدآصف عطاتھیم٬ملک عبدالواحد٬احمدکھاراایڈووکیٹ٬فاروق جٹ٬میاں خالدحسین اوردیگرنے کوئٹہ پولیس سنٹرپرحملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ غیرملکی قوتیںبالخصوص بھارت پاکستان کے امن کو ثبوتاژکرنے کے لئے گھناونی سازشوں میں مصروف ہے ۔

راناعدنان خان نے کوئٹہ دھماکے کو کشمیرمیں جاری بھارتی فوج کے مظالم اور کشمیریوں کی جدوجہدآزادی سے توجہ ہٹانے کی گہری سازش قراردیااورکہاکہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوںمیں بھارتی سرکار اوراس کی خفیہ ایجنسیاںملوث ہیں۔کشمیرمیں پیلٹ گن اورپیپرگیس جیسے مہلک ہتھیاروں کے استعمال پر انصاف پسنددنیابھارت کی اس ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کاحق خودارادیت دینے کی بات کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ان حالات میں بھارتی خفیہ ایجنسیاں منظم منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردی کی وارداتیں کر رہی ہیں اوروطن عزیزپاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔جے آئی یوتھ کے راہنمائوں نے کہاکہ پاکستانی نوجوان دہشت گرد ی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اوروطن عزیزکے تحفظ کے لئے جان قربان کرنے کوتیارہیں۔

متعلقہ عنوان :