فیصل آباد ٬فیسکو بورڈ دو ڈائریکٹران نے بورڈ کی نامزدگی پر لمزسے "کوڈ آف کارپوریٹ مینجمنٹ"ورکشاپ مکمل کر لی

منگل 25 اکتوبر 2016 18:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے دو ڈائریکٹران عبدالحمید چوہدری اور رانا احسان افضل نے بورڈ کی نامزدگی پر لمز (LUMS)سے "کوڈ آف کارپوریٹ مینجمنٹ"ورکشاپ مکمل کر لی ۔ ورکشاپ میں ملک بھر کی مختلف تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں ایس ای سی پی کے کوڈ آف کارپوریٹ مینجمنٹ اور بورڈ کے پیرامیٹرز پر عمل درآمد کے حوالے سے فیکلٹی نے ورکشاپ کے شرکاء کو بتایا اور کہا کہ مذکورہ پیرامیٹرز پر عمل درآمد نہ کرنے سے معاشی نقصان کے علاوہ بالخصوص سٹاک ایکسچینج اور بالعموم کمیونٹی پر اس کے نتائج مرتب ہوتے ہیں۔

ورکشاپ /کورس کی تکمیل پر ڈائریکٹرز فیسکو عبدالحمید چوہدری اور رانا احسان افضل کو سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے۔ دونوں ڈائریکٹران نے اس ورکشاپ کو کارپوریٹ مینجمنٹ کے جدید تقاضوں کو سمجھنے کیلئے انتہائی مفید قرار دیااور کہا کہ ورکشاپ میں بتائے گئے کارپویٹ مینجمنٹ کے جدید اصولوں کو گڈگورننس کیلئے موثر پیرائے میں استعمال میں لایا جائے گا۔