انٹرکلب ہاکی ٬ ینگ بھانہ ماڑی کلب نے کمبائنڈ سٹار کو شکست دیدی

منگل 25 اکتوبر 2016 18:48

انٹرکلب ہاکی ٬ ینگ بھانہ ماڑی کلب نے کمبائنڈ سٹار کو شکست دیدی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ میں ینگ بھانہ ماڑی کلب نے کمائنڈ سٹار کو ایک کے مقابلے تین گول سے شکست دیکر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا٬ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ہداہت پر صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پشاور ڈسٹرکٹ انٹرکلب ہاکی چیمپئن شپ لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاورمیں جاری ہے جس میں ڈسٹرکٹ کی تیرہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ینگ بھانہ ماڑی کلب اور ینگ سٹار کے مابین میچ کھیلاگیا جس میں ینگ بھانہ ماڑی نے ایک کے مقابلے تین گول سے فتح اپنے نام کی ۔ ینگ بھانہ ماڑی کلب کی طرف سے آیاز نے 36 ٬اسماعیل نے چالیس اورمبین نے 46 ویں منٹ میں گول کیا۔ جبکہ کمبائنڈ سٹار کی طرف سے نعمان گل نے پچاسویں منٹ میں فیلڈ کیا۔ اس موقع پر پشاور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہدایت الله مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی جنرل سیکرٹری سید ظاہرشاہ ٬ ضیاء الرحمان بنوری ٬ یاسر اسلام ٬حمزا ٬بختیار احمد سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :