ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی کے چیئرمین ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے مردان کے مختلف حلقوں میں ترقیاتی سکمیوں کی منظوری دیدی

منگل 25 اکتوبر 2016 18:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)ڈیڈ ک چیئرمین ایم پی اے افتخارعلی مشوانی کے زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں مختلف سیکموں پر تفصیلی بحث کی گئی۔ اجلاس میں ضلع مردان کے مختلف حلقوں میں بجلی٬ سڑکوں کی تعمیر اور نکاسی آب کے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 21 کروڑ 70 لاکھ 25 ہزار روپے کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

جن میں حلقہ پی کے 23 کے مختلف یونین کونسلوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے 84 لاکھ ٬ حلقہ پی کے 24 کیلئے 4 کروڑ 50 لاکھ٬ حلقہ پی کے 25 کیلئے 3 کروڑ٬ حلقہ پی کے 26 میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 8 کروڑ٬ حلقہ پی کے 27میں شیر گڑھ پریس کلب میں ہال کی تعمیر کیلئے 21 لاکھ 85 ہزار٬ حلقہ پی کے 28 میں مختلف مقامات پر سڑکوں کی تعمیر کیلئے 84 لاکھ٬ حلقہ پی کے 29 میں مختلف ترقیاتی کاموں کیلئی2 کروڑ٬ حلقہ پی کے 30 میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے 2 کروڑ 15 لاکھ کی منظوری دیدی۔

اجلاس میں مختلف محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔