کامرہ میں دیرینہ دشمنی پر با پ بیٹاقتل ‘بچہ شدید زخمی

منگل 25 اکتوبر 2016 18:46

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) حضرو کے نواحی علاقے کامرہ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے با پ بیٹے کو قتل کر دیا گیا ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق دلبر خان حال گیٹ نمبر 2کامرہ نے پولیس کو بیان دیا کہ کامرے کا رہائشی ہوں ہم کل سات بھائی ہیں ہمارے دو بھائی شوکت علی اور خالد محمود جو کہ اگست 2015میں قتل کیے گئے تھے اس قتل کے ہم مدعی تھے ۔

(جاری ہے)

آج میں اپنے بھائی ارشد علی ٬نادر خان٬نعمان ٬صمد علی ولد ارشد علی ٬عمر تقریباً چودہ اور نو سال نماز کی ادائیگی کے بعد اپنے بھائی ارشد کی دکان پر آگئے اسی اثناء میں نذیر ٬ایوب اور بشیر مسلح اسلحہ لہراتے ہوئے آئے اور کہا کہ ان تمام افراد کو ختم کر دو فائرنگ کے دوران میرے بھائی ارشد علی کو سامنے چھاتی میںفائر لگے جس کی وجہ سے میرا بھائی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ اس کا بیٹا بلاول عمر گیارہ سال بھی گولیوں کی زد میں آنے سے انتقال کر گیاجبکہ ایک بچہ عبدالصمد عمر نو سال زخمی ہوگیا جنکو سول ہسپتال حضرو پہنچایا گیا اسکی حالت تشویش ناک ہونے پر اسکو راولپنڈی ریفر کیا گیا ہے٬ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شرع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :