لائبریری علم کے فروغ و ترویج کا اہم ذریعہ ہے٬ امریکہ کے تعلیم کے شعبہ میں اشتراک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

․ وزیرمملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا نیشنل لائبریری میں امریکی سفیر ڈیورڈ ہل کے ہمراہ لنکن ریڈنگ ہال کے افتتاح کے موقع پر خطاب

منگل 25 اکتوبر 2016 18:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیرمملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ لائبریری علم کے فروغ و ترویج کا اہم ذریعہ ہے٬ پاکستان اور امریکہ کے تعلیم کے شعبہ میں اشتراک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ منگل کو انہوں نے یہ بات نیشنل لائبریری میں امریکی سفیر ڈیورڈ ہل کے ہمراہ لنکن ریڈنگ ہال کے افتتاح کے موقع پر کی۔

ہال میںپاکستانی تاریخ٬ امریکی تاریخ٬ سیاسیات اور حالات حاضرہ پر کتب مہیا کی گئی ہیں۔ ہال میں انٹرنیٹ کی سہولیات بھی فراہم ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ نوجوانوں میں کتب بینی کو فروغ دینے کے لئے لائبریری کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماجی تعلیمی شعبوں میں امریکی خدمات قابل تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی عوام بہت سے شعبوں میں پاکستان کی مدد کر رہے ہیں٬ نیشنل لائبریری میں آنے والوں میں لنکن لانج سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ امریکی تعاون پر شکرگزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ تعاون میں مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ اس موقع پر امریکی سفیر ڈیورڈ ہل نے کہا کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں 18ریڈنگ کارنر قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں جدید علم سے متعلق آگاہی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ امریکی سفیر نے اقبال اور منٹو کو پاکستان کا سرمایہ قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں پاک امریکہ تعاون مزید بہتر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :