پولٹری کے ریٹ کو اعتدال پر لا نے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ٬ْ سید معصوم علی

منگل 25 اکتوبر 2016 18:27

پشاور۔25اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پولٹری کے ریٹ کو مستحکم رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے حکم پر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک پشاور ڈاکٹر سید معصوم علی کی سربراہی میں منگل کے روز ان کے آفس میں ایک اجلاس منعقدہواجس میں متحدہ پولٹری ایسو سی ایشن پشاور ‘پولٹری فارمز ایسوسی ایشن ‘ فوڈ ڈیپارٹمنٹ ‘ کنزیومر پروٹیکشن کونسل نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈائریکٹر ڈاکٹر معصوم علی پولٹری کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے منصوبہ بند کی گئی ۔آخرمیں فیصلہ کیاگیاکہ اس حوالے سے مارکیٹ سے معلومات حاصل کر کے مناسب ریٹ تیار کیاجائے تاکہ فارمز اور پشاور کے عوام اس سے استفادہ کرسکیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہاکہ تمام ضروری کاروائیاں جلد سے جلد کی جائیگی اور پولٹری کے ریٹ کو اعتدال پر لا نے کی لئے تمام وسائل بروئے کارلائیںگے ۔

متعلقہ عنوان :