تربیلا ڈیم کا آبی ذخیرہ 48 فٹ تک کم ہو گیا٬ بجلی پیدا کرنے والے 6 پیداواری یونٹ بند

منگل 25 اکتوبر 2016 18:24

ْہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) تربیلا ڈیم کا آبی ذخیرہ 48 فٹ تک کم ہو گیا ہے٬ ڈیم میں پانی کی آمد میں بھی کمی کا سامنا ہے٬ تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار میں بھی بڑی حد تک کمی آ گئی ہے٬ تربیلا بجلی گھر کے چھ پیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کی ڈیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کے ذخیرہ میں تیزی سے کمی آ رہی ہے٬ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 48 فٹ تک کم ہو گیا ہے٬ ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو کر 1502 فٹ پر آگئی ہے۔

تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد بھی کم ہو گئی ہے٬ پانی کی آمد 35 ہزار 200 کیوسک جبکہ کی پانی کا اخراج 45 ہزار کیوسک کر دیا گیا ہے۔ ڈیلی رپورٹ میں تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی موجودہ صورت حال کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار میں بڑی حد تک کمی آ گئی ہے٬ بجلی گھر کے چھ یونٹ نے پیداوار بند کر دی ہے جبکہ آٹھ یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جن سے ایک ہزار دو سو 85 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :