Live Updates

تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کوئٹہ کے سانحہ پر اظہار مذمت و افسوس

منگل 25 اکتوبر 2016 18:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں عبدالعلیم خان ٬جمشید اقبال چیمہ ٬ ظہیر عبا س کھوکھر ٬ ایم پی اے محمد شعیب صدیقی ٬ سابق ایم این اے اعجاز ڈیال اور میا ں اسلم اقبال نے کوئٹہ کے سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے اس واقعہ کی بھرپور مذمت کی ہے اور جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاء کی ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ دیگر چیلنجوں کی نسبت دہشتگردی سب سے بڑا چیلنج ہے معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچانا ہو گا۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومتوں کو اس سلسلے میں ہر حکومت کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہو گی ۔بعض وزراء کا ایسے واقعات کی سیاسی کریڈٹ لینے کی کوشش شرمنا ک ہے تحریک انصاف ملک کو محفوظ بنانے کیلئے افواج پاکستان اور قومی اداروں کے شانہ بشانہ ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات