Live Updates

راولپنڈی پولیس اور انتظامیہ نے دھرنا روکنے کے لئے حکمت عملی وضع کر لی

تحریک انصاف کے منتخب اراکین اسمبلی ٬یونین کونسلوں کے چیئرمینوں ٬ کونسلروں مقامی پارٹی عہدیداروں کی فہرستیں مرتب �کتوبرکو عمران خان کے راولپنڈی کے متوقع دورے اور28اکتوبرکو لال حویلی جلسے سے قبل ان کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا جائے گا٬ذرائع

منگل 25 اکتوبر 2016 18:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) راولپنڈی پولیس اور انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے 2نومبرکوجڑواں شہروں کو بندکرنے کی کوشش اور مزاحمت اوراسلام آباد میں دھرنا روکنے کے لئے حکمت عملی وضع کر لی ہے اس ضمن میںمختلف آپشنز استعمال کرکے کسی قسم کی بد امنی اور دھرنے کو ہر قیمت پرروکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ضلع راولپنڈی میں تحریک انصاف کے منتخب اراکین اسمبلی ٬یونین کونسلوں کے چیئرمینوں ٬ کونسلروں مقامی پارٹی عہدیداروں اوراثرو رسوخ رکھنے والے سرکردہ کارکنوں کی فہرستیں مرتب کر لی ہیں ذرائع کے مطابق توقع ہے 27اکتوبرکو عمران خان کے راولپنڈی کے متوقع دورے اور28اکتوبرکو لال حویلی جلسے سے قبل ان کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا جائے گا جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے آنے والے قافلوں کو جڑواں شہروں میں داخلے سے روکنے کے لئے نہ صرف راولپنڈی اسلام آباد کے تمام داخلی راستوں کو سیل کیا جائے گا بلکہ ضلع راولپنڈی میں جہلم پل٬ اور اٹک پل کے علاوہ حاجی کیمپ ٬ پیرودھائی موڑ ٬ٹیکسلا ٬ ترنول پھاٹک گوجرخان ٬ مندرہ چکوال روڈسمیت تمام داخلی راستے سیل کئے جائیں گے ٬ کسی بھی ممکنہ ہنگامہ آرائی ٬ بد امنی اور مزاحمت کو روکنے کے لئے پنجاب کے تمام اضلاع سے پولیس ٬ پنجاب کانسٹیبلری ٬زیر تربیت پولیس اہلکار وں کو بھی ضلع راولپنڈی میں تعینات کیا جائے گا اس حوالے سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہرراولپنڈی کے اعلیٰ انتظامی و پولیس افسران میں رابطوں اور مشاورت کا عمل تیز کر دیا گیا ہے جبکہ جڑواں شہروں کے علاوہ بیرونی داخلوں راستوں پر اضافی ناکے لگانے کے ساتھ رکاوٹیں کھڑی کی جائیں گی اس حوالے اعلیٰ پولیس افسران نے جڑواں شہروں کے تمام داخلی راستوں کا سروے بھی شروع کر دیا ہے ادھر ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو ڈنڈوں اور پتھروں سے بچائو اور مزاحمتی گروپوں کی جانب سے مختلف اطراف سے حملوں کو ناکام بنانے کے لئے خصوصی ٹریننگ دی جارہی ہے جب کہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی پی او راولپنڈی اسرار احمد نے گزشتہ 2روز سے پولیس اہلکاروں سے مشکل وقت میں محکمہ سے وفاداری نبھانے کا عہد بھی لینا شروع کر رکھا ہے جس میں پولیس کا مورال بلند کرتے ہوئے انہیں ہدائیت کی جارہی کہ وہ کسی بھی ممکنہ بد امنی کی صورت میں پر امن رہیں دوسری جانب حکومتی جماعت کے منتخب اراکین اور پولیس و انتظامیہ نے جڑواں شہروں کو بند کرنے اور اسلام آباد دھرنے کو ناکام بنانے کے لئے سیاسی حکمت عملی آزمانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کے تحت راولپنڈی ڈویژن کے اراکین اسمبلی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ اپنے حلقوں میں کسی بھی نوعیت کی ریلیوں ٬ جلوسوں اور جلسوں کا نعقاد کریں جن کی آڑ میں پہلے ہی راستے بند کر دیئے جائیں اس پالیسی کے تحت 28اکتوبر کو لال حویلی جلسے کے موقع پر عمران مخالف ریلی اورجلوس نکالے جانے کا امکان ہے اسی طرح اعلیٰ انتظامی و پولیس افسران کی جانب سے ٹرانسپورٹروں سے بھی رابطے تیز کر دیئے گئے ہیں تاکہ تحریک انصاف کو کم سے کم ذرائع آمدورفت میسر آسکیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات