سپریم کورٹ نے 12 سال سے قید قتل کے ملزم کو بری کردیا

منگل 25 اکتوبر 2016 18:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) سپریم کورٹ نے 12 سال سے قید قتل کے ملزم کو بری کردیا ہے کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل تین رکنی بنچ نے منگل کے روز کی۔

(جاری ہے)

ملزم کے وکیل غلام مصطفیٰ نے عدالت کوبتایا کہ ملزم یونس نے 1996 ء میں کالا خان کو قتل کردیا تھا تھانہ نارڑہ تحصیل حویلیاں ایبٹ آباد میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

سیشن کورٹ نے ملزم یونس کو سزائے موت کی سزا سنای تھی جس کو ہائی کورٹ پشاور کے ایبٹ آباد بنچ نے برقرار رکھا تھا ۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ملزم سپریم کورٹ سے اپیل دائر کر رکھی تھی۔ مقتول پارٹی نے سمجھوتا کرکے ملزم یونس کو الله کے نام پر معاف کردیا ہے جس پر عدالت نے مقتول پارٹی کے سمجھوتے کو منطور کرتیہوئے ملزم یونس کو بری کردیا اور کیس کو نمٹا دیا۔ (عابد شاہ/طارق ورک)

متعلقہ عنوان :