کوئٹہ دہشت گردی کے واقعہ میں 60افراد کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے٬میاں کامران سیف

دہشت گردی کے واقعات سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے٬جوائینٹ سیکرٹری مسلم لیگ لاہور

منگل 25 اکتوبر 2016 18:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف و شیخ ؑ عمر صدر یوتھ ونگ لاہور نے اپنے بیان میں کہاکہ کوئیٹہ پو یس ٹریننگ کالج پر دہشت گردی کے واقعہ میں 60 افراد سے زائد کی شہادت کے واقعہ کو افسوسناک قرا ر دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ فوج کے آپریشن ضرب عضب کے وجہ سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کیا جائی اور ایسے واقعات میں ملوث عناصر کو منظر عام پر لا کر ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔انہوںنے کہا کہ ملک کے اندر دہشت گردی میں ہمسائیہ ممالک ملوث ہیں اور اس سلسلہ میں پاک فوج نے حاضر سروس بھارتی جاسوس کو گرفتا ر کرکے میڈیا پر بھی پیش کیا انہوںنے کہا کہ گرفتار بھارتی جاسوس اور اس نیٹ ورک میں گرفتار اشخاص کو فی الفور پھانسی دی جائے تاکہ دہشت گردوں اور ان کے حواریوں کو سخت پیغام بھیجاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :