کوہاٹ میںسیٹیزن فیسیلیٹیشن سنٹر6ماہ میں مکمل فنکشنل کر دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر

منگل 25 اکتوبر 2016 18:06

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)کوہاٹ شہر کے دل میں واقع میلم سنٹر میں 6ماہ کے اندر اندر سیٹیزن فیسیلیٹیشن سنٹر مکمل فنکشنل کر دیا جائے گا جہاں شہریوں کوبیک وقت ایک چھت کے نیچے بھرتھ٬ ڈیتھ٬میرج٬طلاق اور کریکٹر سرٹیفیکٹس٬روٹ پرمٹ٬ڈومیسائل٬فرد٬موٹر وہیکل رجسٹریشن٬ ٹوکن ٹیکس٬ وہیکل اونرشپ ٹرانسفر٬ڈرائیونگ لائسنس٬ٹریفک فائن کلیکشن٬ آرمز لائسنس اور کمپوٹرائزڈ شناختی کارڈکے اجراء اور مختلف قسم کے سرگرمیوں اور تقریبات کے لئے این او سی جیسی سہولیات میسر ہوں گی۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ظاہر شاہ اورڈسٹرکٹ ناظم مولانا نیاز محمد کو مزکورہ سنٹر کے بارے میں بریفنگ کے دوران بتائی گئی جس میں دوسروں کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنید خان٬اسسٹنٹ کمشنر محمد عمیر٬ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا گوڈ گورننس پراجیکٹ محمد جاویداور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہیں بتایا گیا کہ اس سنٹرپر 2کروڑ70لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی مفاد کے اس منصوبے میں کسی صورت تاخیر نہیں ہونی چاہئیے اور اس کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ مزکورہ سنٹر کے قیام سے جہاں شہریوں کو ایک چھت کے نیچے مختلف سروسز فراہم ہوں گی وہاں شفافیت٬ کارکردگی اور گڈ گورننس بھی پروان چڑھے گااور عوام کومختلف دفاتر کے چکرسے نجات ملے گی۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ناظم کو کوہاٹ کی واحدسیاحتی مرکز تاندہ ڈیم کی ڈیویلپمنٹ کے بارے میںبھی تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ کنسلٹنٹ ایک ماہ میں سائیٹ کا دورہ کرکے اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی سربراہی میں 15رکنی ٹورازم مینیجمنٹ کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی جو ڈیم کی مجوزہ پلان پر موثر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔