ٹورازم کارپوریشن کے زیر اہتمام پیراگلائیڈنگ ایونٹ 5نومبر کو منعقد ہوگا

دوروزہ ایونٹ میں ٹریننگ سمیت پیراگلائیڈر کو کھانے پینے اور ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی

منگل 25 اکتوبر 2016 18:06

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے صوبہ کی نوجوان نسل کو ایڈونچر ٹوورازم اور دیگر تفریحی سہولیات فراہم کرنے کیلئے پیراگلائیڈنگ ایونٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں صوبہ کی عوام خصوصاً نوجوان نسل کو باقاعدہ ٹریننگ دی جائے گی جس کے بعد وہ پیرا گلائیڈنگ کے مزے لوٹ سکے گا ٬ ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے ایڈونچر ٹورازم کے فروغ کیلئے ماہ نومبر اور دسمبر میں پیراگلائیڈنگ کے 5مختلف ایونٹس مختلف تاریخوں میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ اکوڑہ خٹک کے مقام پر منعقد کئے جائینگے ٬ اس سلسلے میں پہلے ایونٹ کا انعقاد5اور 6نومبر کو اکوڑہ خٹک میں کیا جائے گا جس میں 5نومبر کو حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں اس کی ٹرینر کے ذریعے باقاعدہ ٹریننگ دی جائے گی جبکہ 6نومبر کو اکوڑہ خٹک کے مقام پر پیراگلائیڈنگ کا میلہ منعقد ہو گا جس میں ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 2 سولو فلائٹس فراہم کی جائینگی جبکہ دیگر فلائٹس پیراگلائیڈر کو خود کرنے کی اجازت ہوگی ٬پیراگلائیڈنگ کیلئے انٹری فیس 3 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ اس دورے کے موقع پر ٹوورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کھانے پینے سمیت ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کرے گا ٬ پیرا گلائیڈنگ ایونٹ میں انٹری کیلئے آخری تاریخ 28 اکتوبر مقرر کی گئی ہے ٬ پیراگلائیڈنگ میںانٹری کیلئے نمبر0333-9307384 ٬ 091-9213762 پر رابطہ اور آن لائن انٹری کیلئے ویب سائٹ www.kptourism.com/paragliding پر داخلہ کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

پیراگلائیڈنگ کے دیگر ایونٹس 19 اور 20نومبر٬ 3اور 4دسمبر٬ 16اور 17دسمبر جبکہ آخری ایونٹ 30 اور 31دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔ہر ایونٹ سے دو بہترین پیراگلائیڈر کا چنائو کیا جائے گا جن کے مابین دسمبر کے آخر میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں مقابلہ ہو گا اور ان میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے جائینگے۔