وفاق نے مالاکنڈ ڈویژن اور نئے صنعتی یونٹس ٬ گھی مینو فیکچرز کے لئے خصوصی پیکج کی منظوری دیدی

منگل 25 اکتوبر 2016 18:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) وفاق نے مالاکنڈ ڈویژن اور نئے صنعتی یونٹس ٬ گھی مینو فیکچرز کے لئے خصوصی پیکج کی منظوری دیدی ہے۔ صوبائی حکومت نے بھی اس حوالے سے وفاق کو درخواست کی تھی صوبائی حکومت کی درخواست پر ایف بی آر نے مالاکنڈ ڈویژن میں فروٹ پروسیسنگ یونٹس کے قیام کے لئے مشینری پلانٹس اور آلات کی درآمدی پرایک سال کے لئے سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ دیدیا ہے ۔

جبکہ صوبے میں تیس جون 2018تک لگنے والے صنعتی یونٹس سے حاصل ہونے والے منافع کو پانچ سال کے لئے انکم ٹیکس سے چھوٹ دیدی ہے ایف بی آر کے حکام نے انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت پانچ سالوں کے لئے یہ چھوٹ دی ہے اس طرح فاٹا میں تمام صنعتی یونٹس کے قیام کے لئے درآمد کی جانے والی مشینری ٬ پلانٹس و آلات کو تیس جون تک سیلز ٹیکس سے چھوٹ حاصل ہو گی ۔

(جاری ہے)

البتہ صوبے کے دیگر سٹیلڈ ایریا کے لئے اس ٹیکس چھوٹ کا اطلاق نہیں ہو گا۔

صوبے کے مینو فیکچر ٬ ایکسپورٹر کی سہولت کے لئے ڈی ٹی آر ای میں بھی ترامیم کی گئی ہے اور ان ترامیم کے ذریعے صوبے کے گھی ٬ مینو فیکچرز ٬کم ایکسپورٹرز ٬دس ہزار میٹرک ٹن تک گھی کی مینو فیکچرنگ و ایکسپورٹ کے لئے خام مال منگوا سکتے ہیں ۔اس طرح ایکسپورٹ پالیسی آرڈر میں بھی ترامیم کی گئی ہے جس کے تحت جلد خراب ہونے والی اشیاء ٬ فروٹس ٬سبزیاں اورڈیری منصوعات کو پاکستانی کرنسی میں برآمد کرنے کی اجاز ت بھی دیدی گئی ہے