خیبرپختونخوا حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل میں ممبران کی نامزدگی کے لئے اپنی سفارشات ارسال کردی

منگل 25 اکتوبر 2016 18:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) خیبرپختونخوا حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل میں ممبران کی نامزدگی کے لئے اپنی سفارشات ارسال کردی ہے جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی کے دسمبر میںریٹائرمنٹ کے پیش نظرچیئرمین شپ کے لئے مولانا عطاء الرحمان ٬ صاحبزادہ ڈاکٹر ساجدالرحمان سمیت 9ناموں کے لئے بازگشت سنائی دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئر مین مولانا محمد خان شیر انی چھ سال چیئر مین کی حیثیت سے فرائق سرانجام دینے کے بعد دسمبر میںریٹائرڈہو رہے ہیں ۔ جس کے باعث نئے ممبر کی تقرری کردی جائیگی ۔ اور صوبائی حکومت کی جانب سے ممبران کی ریٹائرمنٹ کے بعد صوبے کے لئے نئے ممبران کی تقرری کے لئے اپنی سفارشات وفاقی حکومت کو ارسال کردی ہے جبکہ پنجاب ٬ سندھ اوربلوچستان کی جانب سے بھی نام موصول ہونے کے بعد وفاقی حکومت نئے ممبران کی تقرری کردی گی ۔

متعلقہ عنوان :