صوابی ٬زیدہ شہر میں ٹیلی فون کی بوسیدہ تاریں اور ڈی ایس ایل کی خراب سروس کی وجہ ہزاروں صارفین پریشان

منگل 25 اکتوبر 2016 17:57

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) زیدہ شہر میں ٹیلی فون کی بوسیدہ تاریں اور ڈی ایس ایل کی خراب سروس کی وجہ ہزاروں صارفین پریشان ہو گئے۔ جب کہ کوئی پرسان حال نہیں ٬عوامی حلقے پی ٹی سی ایل کنکشن سے نالاں نظر آتے ہیں مسئلہ حل نہ ہونے پر کنکشن ختم کرکے ٹیلی فون سیٹ اور موڈیم کو بطور احتجاج جلاد ینے کی دھمکی دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زیدہ ٬کڈی ٬ٹھنڈکوئی ٬شاہ منصور اور دیگر علاقوں کے شہریوں نے پی ٹی سی ایل کے سی ای او ڈنئیل رٹز(DANIEL RITZ ) اور ایس ڈی او صوابی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ زیدہ میں ٹیلی فون کی نئی فائبرکیبل لگا کر عوام کا مسئلہ حل کریں ورنہ بطور احتجاج کنکشن ختم کرکے ٹیلی فون سیٹ اور موڈیم جلائیں گے ٬انہوں نے کہا کہ زیدہ ٬کڈی ٬ڈوڈھیر ٬ٹھنڈکوئی اور شاہ منصور میں چار ہزار سے زائد صارفین ہیں ٬پی ٹی سی ایل لاکھوں روپے آمد کے باوجود زیدہ میں پرانی اور بوسیدہ کیبل کو نئی اور سروس کو بہتر نہ کرسکا ٬ متعلقہ حکام بھی شکایات پر ایکشن نہیں لیتا ٬صارفین مقررہ وقت پر بل جمع کراتے ہیں لیکن ان کی شکایات کا ازالہ نہیں ہوتا ٬علاقے کے عوام نے پی ٹی سی ایل کے سی ای او ڈنئیل رٹز (DANIEL RITZ )اور ایس ڈی او سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد صارفین کی شکایات کا ازالہ کرکے مسئلہ کو حل کرائیں ۔