حج کی طرح عمرہ کو بھی سرکاری سکیم میں شامل کیا جائے ٬ چیئرمین پاکستان حج ٹریننگ کونسل

منگل 25 اکتوبر 2016 17:57

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان حج ٹریننگ کونسل کے مرکزی چیر مین الحاج محمد حیات خان نے حکومت پاکستان اور وزارت مذہبی امور سے اپیل کی ہے کہ حج کی طرح عمرہ کو بھی سرکاری سکیم میں شامل کیا جائے تاکہ پاکستان کے غریب عوام کم اخراجات پر عمرے کی سعادت حاصل کر سکے آباسین یونین آف جرنلسٹس ضلع صوابی کے پروگرام ''رابطہ''میں اظہار خیال کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور اور حکومت نے ملیشیاء اور انڈو نیشیاء کی طرح پاکستان میں واقع تمام سرکاری حاجی کیمپوں میں سال بھر عازمین حج و عمرہ کو تر بیت دینے کا جو عندیہ دیا ہے ہم اس کا نہ صرف خیر مقدم کر تے ہیں بلکہ پاکستان حج ٹریننگ کونسل کے تمام ماسٹر ٹرینر ز اور رضا کار حاجی کیمپوں میں رضائے الٰہی کے حصول کے لئے تر بیت دینے کو تیار ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئندہ حج سیزن 2017کے عازمین حج کے لئے ماضی کی طرح بحری راستے سے انتظامات کرائی جائے تاکہ عازمین حج کے واجبات میں کمی آسکے انہوں نے کہا کہ عازمین حج کے سرکاری واجبات مبلغ دو لاکھ ستر ہزار روپے تھے جب کہ پرائیوٹ سکیم کے تحت فی کس ساڑھے چار سے پانچ لاکھ وصول کئے گئے اسی طرح کراچی میں دس لاکھ روپے تک حج پیکیج پہنچایا گیا تھا جو کہ انتہائی ظلم و زیادتی ہے لہذا حکومت پرائیوٹ عازمین حج کے لئے بھی یکساں حج پالیسی تشکیل دیں تاکہ پرائیو ٹ سکیم پر حج پر جانے والے عازمین حج بھاری واجبات ادا کرنے سے بچ سکے یا اگر حکومت کے لئے یہ ممکن نہ ہو تو پھر پرائیوٹ حج سکیم کو یکسر ختم کیا جائے اور تمام عازمین حج کو ماضی کی طرح مستقبل میں بھی سرکاری سکیم پر بھیجا جائے تاکہ وہ بھاری واجبات سے بچ سکے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جس طرح حکومت عازمین حج کے لئے سرکاری سطح پر بندوبست کر تی ہے اسی طرح عمرہ سکیم کو بھی سرکاری تحویل میں لے کر اس کے لئے بھی حکومت خود انتظامات کریں تاکہ غریب لوگ مختلف ٹور آپریٹرز کی لوٹ مار سے بچ سکے ۔

متعلقہ عنوان :