مخالفین کوچیلنج ہے کرپشن ثابت کروسیاست چھوڑدوں گا۔چوہدری اسدالرحمن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 اکتوبر 2016 17:50

کمالیہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔25اکتوبر2016ء) :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن نے کہا ہے کہ میں اور میرے خاندان نے ہمیشہ اپنے مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پارٹی اور حلقے کی عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔ مخالفین کو کھلا چیلنج ہے کہ ایک پیسہ کرپشن ثابت کر دیں تو ہمیشہ کیلئے سیاست چھوڑ دیں گے ۔

انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مفادات کے لیے کمالیہ سمیت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ بھر میں کام کررہے ہیں۔ انشاء اللہ ضلع بھر میں پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے افراد چیئر مین شپ اور مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونگے، جبکہ کمالیہ میں ہمارے مخالفین دوسری جماعتوں کے ساتھ مک مکاؤ کر کے اپنے امیدواروں کو کامیاب کروانے کی کوششیں کررہے ہیں جبکہ وہ ناکام ہونگے۔

(جاری ہے)

حلقہ اوپن کی باتیں کرنے والے عوام کو بتائیں کہ مسلم لیگی کونسلروں کی اکثریت ہونے کے باوجود پارٹی کو نقصان کیوں پہنچا رہے ہیں۔ کیا انہیں آئندہ الیکشن پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ سے نہیں لڑنا ، قوم کو بتایا جائے کہ مخالفین جو مرضی کر لیں انشاء اللہ ہمارے حمایت یافتہ مسلم لیگی امیدوار ہی کامیاب ہونگے، ہمارے پاس کونسلروں کی اکثریت موجود ہے ، کامیابی ہماری ہوگی۔ اس موقع پر سابق چیئر مین بلدیہ کمالیہ وکونسلر ملک امجد یعقوب، رانا سعید اللہ سین، محمد شہزاد اللہ رحمانی و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :