دہشتگردی کے پیچھے یہودونصاریٰ ٬ہندو ہیں جو ایٹمی پاکستان سے خائف ہیں اور پاکستان کو ناکام ریاست بنانا چاہتے ہیں

غلام عباس صدیقی چیئرمین اسلامی تحریک طلبہ کا ردعمل

منگل 25 اکتوبر 2016 17:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) امن قائم کرنے کیلئے حکومت قرآن وسنت کے سامنے خود کو عملی طور پر سرنڈر کرے٬خودکش حملے اسلام کے خلاف سازش ہیں اسلام بے گناہوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا۔چیئرمین اسلامی تحریک طلبہ پاکستان غلام عباس صدیقی نے کوئٹہ خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ درجنوں بے گناہ انسانی جانوں کا قتل فسطائیت ہے ٬جس کو دیکھ کر انسانیت بھی شرما گئی ہے ٬ایسی انسانیت سوز کاروائیاں کرنے والے انسان کہلانے کے حقدار نہیں ہیں ٬سخت ترین سزا کے مستحق ہیں ایسے لوگ جو بے گناہ انسانوں کا قتل عام کر رہے ہیں ٬ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے ٬اسلامی تحریک طلبہ کے چیئرمین نے کوئٹہ خود کش حملے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان ایک عرصہ سے دہشت گردی کا شکار چلا آرہا ہے اس دہشت گردی کے پیچھے یہودونصاریٰ ٬ہندو ہیں جو ایٹمی پاکستان سے خائف ہیں اور پاکستان کو ناکام ریاست بنانا چاہتے ہیں لیکن مسلمانان پاکستان ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے ٬دشمن کی ہر چال کو ناکام بنانے کیلئے بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ٬کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج کے شہداء کا خون انقلاب لائے گا ٬یہ قومی سانحہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ٬اس سانحہ نے ایک بار پھر قوم کو غمگین کر دیا ٬اس موقعہ پر اسلامی تحریک طلبہ قوم کے ساتھ ہے ٬شہداء کا خون تحفظ پاکستان کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ اپنے اصل دشمن ملک کا تعاقب کرے جو دوست کی شکل میں اس کے ساتھ کھڑا ہے٬ اسلامی تحریک طلبہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے ٬حکومت کو اپنا خارجہ پالیسی پر غور کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

حالیہ حملے سے امریکہ٬اسرائیل٬بھارت کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :