سی پیک منصوبہ سے پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب پورا ہوگا ‘خادم حسین

منصوبے کے تحت تجارتی مراکز کے قیام سے صنعتیں ترقی اور برآمدات میں اضافہ ہوگا ‘ سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

منگل 25 اکتوبر 2016 17:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ سے پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب پورا ہوگاسی پیک سے خطے کے تین اب عوام کو فائدہ ہوگا٬ منصوبے کے تحت تجارتی مراکز کے قیام سے صنعتیں ترقی کرینگی اور ملکی برآمد میں اضافہ ہوگاجس سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی٬طویل و کشادہ اور محفوظ سڑکیں ٬توانائی کے منصوبے ٬بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے پسماندہ علاقوں ک عوام کے لئے ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا٬اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک کے تمام صوبوں کو یکساں فوائد ملنا شروع ہوائیں گے ۔

خادم حسین نے کہا کہ سی پیک میں شامل بجلی منصوبوں کی تکمیل سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا اور صنعتوں کو ان کی ضروریات کے مطابق بجلی کی فراہمی سے صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں ہوگا اور صنعتی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا جس سے عوام کو سستی اور ارزاں اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

نیز سی پیک منصوبہ کی تکمیل اور گوادر بندر گاہ سے پاکستان اور چین میں تیار ہونے والا مال دنیا بھر میں بھیجا جائے گا ۔

پاکستان کے چین کے ساتھ سیاسی تعلقات سٹرٹیجک اکنامک تعلقات میں تبدیل ہوچکے ہیں اس کے ہماری ترقی اور خطے کے مستقبل پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔اور گوادر سی پیک کا گیٹ وے ہوگا جس سے ملکی مصنوعات کی عالمی منڈی میں فوری رسائی ممکن ہوگی اور مقامی آبادی کی اقتصادی حالت مزید بہر ہوگی جبکہ روز گار کے نئے مواقع پیدا ہونے سے بے روزگاری کا مسئلہ بھی حل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :