اپوزیشن پرامن احتجاج٬ حکومت کنٹینر لگا کر اسلام آباد کو سیل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے‘پرامن احتجاج حکومتی کرپشن کے خلا ف ہے حکمران اپنے خاندان کی تمام دولت پاکستان لائے‘اسلام آباد دھرنا ہرصورت ہوگا مسلم لیگ یوتھ ونگ قائدین کی ہدایت پر اس میں بھر پور شرکت کرے گی

پاکستان مسلم لیگ (ق)کے راہنما و مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ سید بلال مصطفی شیرازی کا بیان

منگل 25 اکتوبر 2016 17:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)کے راہنما و مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس میں لوٹی ہوئی دولت کا حساب مانگنے پر اور سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹس جاری کرنے پر حکومتی وزراء بوکھلاہٹ میں بیان بازی کررہے ہیںپاکستان مسلم لیگ سمیت اپوزیشن کا احتجاج پرامن ہے لیکن حکومت کنٹینر لگا کر اسلام آباد کو سیل کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے کرپشن کے خلاف پورے پاکستان کی عوام ایک ہوچکی ٬حکومتی ایوانوں کی طرف سے عدلیہ کے ذریعے احتجاج کو روکنے کا ہر حربہ ناکام ہوچکا٬انہوںنے کہا کہ ہم سپریم کورٹس کی طرف سے پانامہ زدہ حکمرانوں کو نوٹس بھیجنے کا خیرمقدم اور سپریم کورٹ کی حفاظت کے لیے دعا گو ہیں کیونکہ سابق دور حکومت میںحکمرانوں کا ماضی سپریم کورٹ کی عمارت پر حملہ سے داغدار ہوچکا اور اب پھر وہ عدلت سے راہ فرار اختیار کرنے کیلئے اسی طرح کی تاریخ دھرا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہائوس میں یوتھ ونگ کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ پرامن احتجاج حکومتی کرپشن کے خلا ف ہے حکمران اپنے خاندان کی تمام دولت پاکستان لائیں٬اگر حکومتی خاندان پاکستان سے لوٹی ہوئی دولت سے بیرون ملک کاروبار کرے گا تو غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی کون ترغیب دے گا انہوںنے کہا کہ اسلام آباد دھرنا ہرصورت ہوگا مسلم لیگ یوتھ ونگ قائدین کی ہدایت پر اس میں بھر پور شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں تمام مرکزی و صوبائی تنظیموں کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں اسلام آباد دھرنا تاریخی ہوگا جس کے باعث حکومتی ایوانوں میں لرزش کاسماں ہے۔اور حکومتی وزراء اپنے اقتدار کو جاتا دیکھ کر اپوزیشن کے خلاف ہرزہ سرائیوں میں مصروف ہیں۔