جماعة الدعوة لاہور کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر کانفرنس (کل ہوگی

منگل 25 اکتوبر 2016 17:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) جماعة الدعوة لاہور کے زیر اہتمام کشمیری قو م کے بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ 27اکتوبر1947 کے حوالے سے کل بروز (بدھ ) کو سہ پہر 3بجے لاہور پریس کلب میں’’ یکجہتی کشمیر کانفرنس ‘‘کا اہتمام کیا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

کانفرنس میںقومی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین ٬لاہور ہائی کورٹ باراورلاہور بار کے صدور ٬ممتاز وکلاء رہنمااورسول سوسائٹی کے نمائندے شرکت و خطاب کریں گے۔ اس موقع پرکشمیر کانفرنس میں شریک قائدین کشمیری قوم کے ساتھ آزادی کی منزل تک ہر ممکن ساتھ دینے کا عہد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :