برقی لائنوں کی مرمت کے باعث مختلف علاقوںکی بجلی بند رہے گی٬ کیسکو

منگل 25 اکتوبر 2016 17:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق 132 برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں26کتوبر کو شیخ ماندہ گرڈ کے خروٹ آباد ٬ کوئٹہ سٹی گرڈ کے انٹر کنکٹر فیڈر صبح 9 بجے سے دن 12 بجے تک ٬ سریاب گرڈ کے اولڈ سٹلائٹ ٹائو ن فیڈر سہ پہر 3 بجے سے شام 5 بجے تک بند رہے گی۔ اسی طرح 27 اکتوبر کو شیخ ماندہ گرڈ کے خروٹ آباد ٖ فیڈر اور کوئٹہ سٹٰی گرڈ کے انٹرکنکٹر فیڈر صبح 9 بجے سے دن 12 بجے تک٬ مری آباد گرڈٖ کے مری آباد اور سعید آباد فیڈر دن 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک اور طوغی روڈ فیڈر صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ٬ انڈسٹریل گرڈ کے نیو پشتون آباد ٬ ایکسپریس پشتون آباد اور الڈ پشتون آباد فیڈرز دن 11بجے سے دوپہر 2بجے تک٬ سریاب گرڈ کے انڈسٹریل فیڈر شام 4 بجے سے شام 7بجے تک٬ مری آباد گرڈ کے لیاقت بازار فیڈر سہ پہر 3 بجے سے شام 6بجے تک ٬ سٹی گرڈ کے بروری ٬پی اے ایف٬ اولڈ سمنگلی اور انٹر کنکٹر فیڈرز دن 12بجے سے سہ پہر 3 بجے تک٬ سریاب گرڈ کے ہزارہ ٹاون فیڈر دن11بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 132KV ڈبل سرکٹ لورالائی ۔خانوزئی ٹراسمیشن لائن پر کام کے سلسلے میں 27اکتوبر سے 2نومبر تک روزانہ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شام ساڑھے چھ بجے تک زیارت گرڈ اسٹیشن کوبجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔اسی طرح 26 اکتوبر سے 20نومبر تک رازنہ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شام ساڑھے چھ بجے تک 11KV مرغہ فقیر زئی فیڈر کو بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :