کسی کو ملکی سالمیت کے ساتھ کھیلنے نتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘(ن) لیگ

پرویز ملک و خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر کی کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 17:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کوئٹہ میںپولیس ٹریننگ سنٹر کے ہاسٹل پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے اور انتشار پھیلانے والی قوتوں کو ناکامی ہو گی ۔

(جاری ہے)

کسی بھی شر پسند وںکو پاکستان کا امن خراب کرنے کی قطعاٴْ اجازت نہیں دی جائے گی٬ نہ ہی کسی کو امن سے کھیلنے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی ضرب عضب اپریشن کو ناکام کرنے کی کوشش ہے۔ لیکن دشمن ان سازشوں میں کامیاب نہیں ہوگا۔رہنماؤں نے اس موقع پرکوئٹہ شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :