پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رحمن ملک کو دبئی طلب کرلیا

منگل 25 اکتوبر 2016 17:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اہم امور پر تبادلہ خیال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رحمن ملک کو دبئی طلب کر لیا۔ سینیٹر رحمن ملک گذشتہ رات اسلام آباد سے روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

روانگی سے قبل اپنے ایک بیان میں سینیٹر رحمن ملک نے سانحہ کوئٹہ کی مذمت کی اور کہا کہ اس سانحہ میں قیمتی جانی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں جو پاکستان کو اندھیرے اور تاریکی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔